کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے،پیپلز پارٹی نے مزدوروں کے حقوق کے لیے اقدامات اٹھائے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کراچی آرٹس کونسل میں یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے،پیپلز پارٹی نے مزدوروں کے حقوق کے لیے اقدامات اٹھائے۔
بلاول بھٹوزرداری نے مزیدکہاکہ مزدوروں کی محنت سے اشرافیہ پیسہ کماتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ مزدوروں کا دن منارہا ہوں۔ مزدوروں کو محنت کا صلہ ملنا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مزدوروں کے لیے ای او بی آئی جیسے اقدامات اٹھائے۔پیپلزپارٹی نے مزدور مخالف پالیسیز اور مزدور مخالف قوانین کو ختم کیا۔کوشش کریں گے مزدورکی اجرت میں اضافہ کریں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو مد نظر رکھ کر تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیئے، ہم پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کررہے ہیں، پیپلز لیبر بیورو کو مزید فعال ہونا چاہیئے، ملک کے لیبر بیورو کو متحرک کیا جائے۔ پی آئی اے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے، سٹیل ملز کی نجکاری کے بجائے اسے سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے۔