لاہور: بجلی چوروں کی شامت آگئی، کریک ڈائون میں گیارہ ہزار سے زائد ملزمان گرفتار ہوگئے ۔لاہور میں پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چوری کے 12 ہزار سے زائد مقدمات درج کرکے 11 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کےخلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چوری کی روک تھام کیلئےمعاونت فراہم کی جارہی ہے۔اس حوالے سے بلال صدیق نے مزید کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قوم کے مجرم ہیں، بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔