شیڈول طے ،آئی ایم ایف مشن 15 مئی کو نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے پاکستان پہنچے گا

04:16 PM, 1 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :آئی ایم ایف مشن 15 مئی کو نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے پاکستان پہنچے گا۔پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پا گیاہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط موصول ہوگئی تھی۔

 اس سے ایک روز قبل ہی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسے جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں