اچھی بات ہے مولانا فضل الرحمان سچ بول رہے ہیں، ان کے دل میں اور بھی راز ہیں: علی امین گنڈاپور

 اچھی بات ہے مولانا فضل الرحمان سچ بول رہے ہیں، ان کے دل میں اور بھی راز ہیں: علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہےکہ اچھی بات ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سچ بول رہے ہیں، ان کے دل میں اور بھی راز ہیں۔یوم مزدور کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاکہ   اچھی بات ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سچ بول رہے ہیں، ان کے دل میں اور بھی راز ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ  اس عمر میں اگر مولانا صاحب کلمہ حق پڑتا ہے تو ہم ساتھ دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں نے گرائی، مولانا صاحب اب تمام باتوں کی وضاحت کریں۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں مگر ان کو میں نے ہرایا ہے، مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا بلکہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مزدور اور محنت کش طبقہ کے مسائل ختم کریں گے، مزدوروں کے لیے قوانین میں اصلاحات لا رہے ہیں، جس کے ساتھ زیادتی ہوگی، حکومت اس کا ساتھ دے گی۔ حکومت کبھی بھی زیادتی کرنے والے کا ساتھ نہیں دے گی، مزدوروں کے تمام پیکج ڈبل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا علاج ہے اور مجھے علاج کا پتا ہے، ہم یہاں مسائل کے حل کرنے کے لیے بیٹھے ہیں، مزدوروں کی اجرت 32 ہزار ہے، تو 32 ہزار ہی ہونی چاہیے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ویجز مجسٹریٹ کو بھرتی کرکے اجرت پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، انڈسٹریز کے لیے سستی بجلی کا منصوبہ لا رہے ہیں، 25، 30 وزرا یا 91 ممبران میرے مسائل ختم نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کا ساتھ ہوگا، تو مسائل حل کریں گے، گھوڑے کو لگام لگانا اور اسے تیز بھگانا جانتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں