آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ،بابر اعظم کی پوزیشن بہتر ہوگئی

03:26 PM, 1 May, 2024

نیوویب ڈیسک

دبئی :آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی پوزیشن بہتر ہوگئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ہوگئی اور وہ ٹاپ 4 میں شامل ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز 2-2 سے برار رہی تھی، پانچ میچز کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں بابر اعظم نے نصف سنچری سکور کی تھی اور انہوں نے 4 میچز میں مجموعی طور پر 125 رنز سکور کیے تھے۔حال ہی میں جاری ہونے والی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کرکے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، ان کی ریٹنگ 10 پوائنٹس بڑھ کر 763 ہوگئی ہے، اب وہ بھارتی کھلاڑی سوریہ کمار سے صرف 98 ریٹنگ پوائنٹ پیچھے ہیں۔فخر زمان کی درجے میں بھی ترقی ہوئی ہے اور وہ 10 درجے ترقی کر کے 62 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔


نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 144.06 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ سیریز میں 85 رنز بنانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔سیریز میں 4 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 13 درجے ترقی کرکے 55 ویں نمبر پر آگئے اور بین سیئرز 29 درجے ترقی کرکے 60 ویں نمبر پر آگئے۔پاکستان کے عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ 10 درجے ترقی کر کے 22 ویں نمبر پر آ گئے۔

مزیدخبریں