وفاقی وزیرداخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

02:39 PM, 1 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر غلام عباس نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران کا تعارف کرایا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، انہوں نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلی حکام اور افسران کی اجلاس میں شرکت کی۔


 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا، کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔

انسداد سمگلنگ کے لئے کوسٹل گارڈز کو اہم کردار کرنا ہے، کوسٹل ایریاز سے سمگلنگ روکنے کے لئے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار کرنا ہے۔

مزیدخبریں