اسلام آباد: آزادکشمیرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کےلیےایف سی تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےسمری کی وفاقی کابینہ سےمنظوری لینے کی اجازت دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیرحکومت نےپولیس کی معاونت کے لیےایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی،آزادکشمیرحکومت نے امن اومان کی صورتحال برقراررکھنےکے لیےایف سی کی خدمات مانگیں۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کےلیےایف سی تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف سی چینی باشندوں اوربجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکے لیےتعیناتی ہوگی۔
چینی باشندوں اوربجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکے لیےتعیناتی ہوگی۔نیلم جہلم،منگلا اور گل پورپاور ہاوسزکی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایف سی تعینات ہوگی۔آزاد کشمیرمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی 3 ماہ کےلیے ہوگی۔