کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا 2 ماہ بعد ایک بار پھر جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ناکام حملہ

کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا 2 ماہ بعد ایک بار پھر جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ناکام حملہ

ڈیرہ غازی خان:ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کی جھنگی چیک پوسٹ پر 02 ماہ بعد پنجاب پولیس کے پہلے سے الرٹ  جوانوں نے 03 گھنٹے بہادری سے لڑتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا حملہ ایک بار پھر ناکام بنا دیا۔ 

 ترجمان پولیس نے بتایا کہ حملے میں جھنگی چوکی پر تعینات 7 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

  ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعے میں جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے تاہم  حملہ آور دم دبا کر بھاگ نکلے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر  مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا،  دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ، تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے۔ 

دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت، ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشتگردوں کو کبھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی ڈیرہ غازی خان  حملہ کی اطلاع ملتے ہی مزید کمک لے کر موقع پر پہنچے۔ جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ ایس او یو کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلز محمد عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثنا اللہ، ایلیٹ کانسٹیبل طارق شامل ہیں،شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان نے 02 روز قبل چوکی کا دورہ کیا، تعینات نفری کو حملہ کے ٹھریٹ سے آگاہ، دفاعی اقدامات کی ریہرسل کروائی تھی۔آر پی او ڈی جی خان کے مطابق جھنگی چوکی کو اضافی نفری، ضروری آلات اور اسلحہ بھی پہلے ہی فراہم کر دیا گیا تھا، انچارج چوکی جھنگی سب انسپکٹر محی الدین نے اپنی نفری کے ساتھ چیک پوسٹ کا بہترین دفاع کیا۔
 
آئی جی پنجاب کی جھنگی چوکی پر تعینات پولیس جوانوں کا پوسٹ کا کامیابی سے دفاکرنے پر شاباش دی،آئی جی پنجاب نے  آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان کو زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔ 

مصنف کے بارے میں