قاہرہ : اسلامی دنیا میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کے پہلے روز سے ہی حج اور عید الاضحی کا انتظار شروع ہوجاتا ہے۔ عیدالاضحی اور عید الفطر کے درمیان دو مہینے سے کچھ زیادہ دن کا فرق ہوتا ہے۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال حج 27 اور عید 28 جون کو ہوگی۔
مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کے تیار کردہ فلکیاتی کیلینڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 18 جون 2023ء کو کنجکشن کے فورا بعد مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک چھ بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔ نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔
جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔اس حساب سے ماہِ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار 19، 2023 عیسوی کو ہوگا۔ جبکہ اس سال یوم عرفات 27 جون 2023ء بروز منگل کو اور عید الاضحیٰ 28 جون 2023ء بروز بدھ کو ہو گی۔
ہجری، قمری، یا اسلامی کیلنڈر میں مہینے کے تعین کے لیے چاند کے زمین کے گرد گردش پر انحصار کیا جاتا ہے۔ بعض عرب ممالک، جیسے سعودی عرب میں اسے سرکاری کیلنڈر کے طور پر اپنایا گیا ہے۔