لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ پاکستان میں ہی کرانے کے حوالے سے ڈٹ گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ہوا تو پاکستان میں ہی ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ پر پی سی بی بی سی سی آئی کےسامنے ڈٹ گیا ہے۔ پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پی سی بی کے کچھ عہدیدار ایشیاء کپ کا انعقاد یو اے ای کروانے کے حق میں ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ صرف بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے،باقی میچز پاکستان میں ہی ہوں گے ۔ بی سی سی آئی ایشیا کپ کو نیوٹرل وینیو پر کرانے پر بضد ہے۔ پی سی بی اپنے موقف پر قائم رہا تو ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس نہیں ہوسکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایشیا کپ منسوخی کےبعد کا پلان بنانا شروع کر دیا۔ بی سی سی آئی نے ایشیاء کپ کی ونڈو میں پانچ ملکی ٹورنامنٹ کروانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ آئی سی سی کی میٹنگ کے دوران ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان جبکہ صرف بھارت کے مقابلے کسی نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔