احمد علی شیخ اور مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج بنایا جائے: جسٹس فائز کا چیف جسٹس کو خط

01:32 PM, 1 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں خالی دو سیٹوں پر نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں دو ججز کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سنئیر ممبر اور آنے والے چیف جسٹس ہیں۔  چیف جسٹس عمر عطا بندیال جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہیں۔ 

مزیدخبریں