عمران ریاض کی 30 دن میں 20 ٹویٹس اور 10 ویڈیوز جھوٹی نکلیں، پھرکہتا ہے فوج مجھے جو خبریں دیتی تھی میں تحقیق کرتا تھا: اقرار الحسن 

01:23 PM, 1 May, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : معروف اینکرپرسن اقرار الحسن نے صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ 

اقرار الحسن نے ٹویٹ کیا کہ عمران ریاض بھائی کا جھوٹ پکڑا جائے تو جھوٹے دل سے ہلکی سی وضاحت کر دیتے ہیں۔ سر خبر یا ٹوئیٹ پوسٹ کرنے سے پہلے تحقیق کرنی ہوتی ہے۔

اقرار الحسن نے مزید کہا کہ مہینے میں بیس سے زائد جھوٹی ٹوئیٹس، دس سے زائد جھوٹی ویڈیوز۔ پھر کہتے ہیں مجھے فوج جو خبریں دیتی تھی میں پہلے ان کی تحقیق کرتا تھا۔ ایسی تحقیق ؟۔

مزیدخبریں