کراچی : معروف اینکرپرسن اقرار الحسن نے صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
اقرار الحسن نے ٹویٹ کیا کہ عمران ریاض بھائی کا جھوٹ پکڑا جائے تو جھوٹے دل سے ہلکی سی وضاحت کر دیتے ہیں۔ سر خبر یا ٹوئیٹ پوسٹ کرنے سے پہلے تحقیق کرنی ہوتی ہے۔
عمران ریاض بھائی کا جھوٹ پکڑا جائے تو جھوٹے دل سے ہلکی سی وضاحت کر دیتے ہیں۔ سر خبر یا ٹوئیٹ پوسٹ کرنے سے پہلے تحقیق کرنی ہوتی ہے۔
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) April 30, 2023
مہینے میں بیس سے زائد جھوٹی ٹوئیٹس، دس سے زائد جھوٹی ویڈیوز۔ پھر کہتے ہیں مجھے فوج جو خبریں دیتی تھی میں پہلے ان کی تحقیق کرتا تھا۔ ایسی تحقیق ؟؟ 🤦♂️ pic.twitter.com/P3PllMr84k
اقرار الحسن نے مزید کہا کہ مہینے میں بیس سے زائد جھوٹی ٹوئیٹس، دس سے زائد جھوٹی ویڈیوز۔ پھر کہتے ہیں مجھے فوج جو خبریں دیتی تھی میں پہلے ان کی تحقیق کرتا تھا۔ ایسی تحقیق ؟۔