اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے امن و امان کی صورتحال پیدا کر کے معاشی عدم استحکام پیدا کیا تو آئین ہنگامی حالات میں قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی اجازت دیتا ہے تاہم وقت پر انتخابات حکومت کی ترجیح ہے۔
انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں پی ٹی آئی کی شکست ہوگی کیونکہ آئین میں ایک سال تک الیکشن ملتوی کرنے کی شق موجود ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کی دھمکی دی ہے اور ایسے حالات میں الیکشن ایک مزید سال تک تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔
دوسری طرف بی بی سی سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے اس بیان کی وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ وقت پر انتخابات حکومت کی ترجیح ہے۔