عمران خان عدلیہ اور فوج کے خلاف تقریر نہیں کریں گے، لاہور میں ریلی کی اجازت ،پشاور اور پنڈی میں بھی مارچ ہوگا

12:10 PM, 1 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی 3 شہروں میں پیدل مارچ کرے گی۔لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں ایک  بجے مارچ کا آغاز ہوگا ۔ 

نیو نیوز کے مطابق عمران خان کی قیادت میں لبرٹی چوک  سے ریلی نکلے گی ۔بارش کی وجہ سے کارکن نہ پہنچ سکے۔ تحریک انصاف  کی ریلی ناصرباغ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی ۔ عمران خان کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔شام چھ بجےتک ریلی کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر پرپابندی،املاک کونقصان پہنچانے پر ایکشن ہوگا۔راولپنڈی میں شاہ محمود قریشی  اور اسد عمر مارچ کی قیادت کریں گے۔

 پشاور میں  پی ٹی آئی کی ریلی سے پہلے  3دن تک دفعہ 144نافذ  کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر  کا کہنا ہے دفعہ 144سکیورٹی خدشات کی وجہ سے نافذ  کی گئی

مزیدخبریں