لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے دورے کے دوران قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی کا اعلان کرنے کیساتھ جیل کے سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور اس دوران وہ اس وارڈ میں بھی گئے جہاں وہ 22 ماہ قید میں رہے تھے۔ حمزہ شہباز نے سیکیورٹی وارڈ 2 میں قائم مرکز تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی کا اعلان کرنے کیساتھ ساتھ جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی اعلان کیا جبکہ قیدیوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئے۔
اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، حافظ محمد نعمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی، جیل کے سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافے کاا علان
10:56 PM, 1 May, 2022