خیبرپختونخواہ حکومت کا سرکاری طور پر آج عیدالفطر منانے کا اعلان

10:30 PM, 1 May, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد کل 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق خیبرپختوخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کل صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان بھی کل گورنر ہاﺅس میں نماز عید ادا کریں گے۔ 
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے تاہم پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کیا۔ 

مزیدخبریں