بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں عید الفطر3 مئی بروز منگل ہو گی 

10:26 PM, 1 May, 2022

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل ہو گی۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد عید الفطر 3 مئی کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر کل ہوگی۔
برطانیہ میں بھی پیر کو ایک ہی دن عید منائے جانے کا امکان ہے جبکہ افغانستان میں آج عید منائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھی ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یہاں بھی عیدالفطر منگل 3 مئی کو ہو گی۔ 
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت سے علاقوں میں مطلع صاف رہا البتہ کچھ علاقوں میں مطلع ابرآلود بھی رہا تاہم پاکستان میں کہیں سے بھی شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عیدالفطر یکم شوال مکرم 3 مئی 2022ءبروز منگل ہو گی۔ 

مزیدخبریں