وزارت توانائی کا ملک بھر میں لوشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ 

وزارت توانائی کا ملک بھر میں لوشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ 

اسلام آباد: وزارت توانائی کی جانب سے ملک بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات میں بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جا ری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’الحمد اللہ! وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق آج یکم مئی صبح 5 بجے سے ملک میں لوڈشیڈنگ صفر کر دی گئی ہے۔ وزارت توانائی نے بھرپور کوشش سے 2500 میگاواٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔ عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے وزارت مستقل کوشاں ہے۔‘ 

مصنف کے بارے میں