کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان خط گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان کو موصول ہو گیا جس کے بعد انہوں نے گورنر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کو عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے خط بھجوایا تھا جسے ملتے ہی امان اللہ خان یاسین زئی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر بلوچستان اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کریں گے اور وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے اور آئندہ ہفتے نئے گونر بلوچستان کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم نے گورنر بلوچستان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور وزیراعظم نے نئے گورنر کی تعیناتی کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت شروع کر دی۔ تحریک انصاف کے ظہور أغا، ڈاکٹر فیض کاکڑ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔
نئے گورنر بلوچستان کے لیے سعید مندو خیل، نصیب اللہ بازئی کے نام بھی زیرغور جبکہ ظہور آغا نئے گورنر بلوچستان کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
خیال رہے کہ جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے۔ 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دیں۔