کورونا وائرس کا پھیلاؤ، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا بیڈز کم پڑنے لگے

05:51 PM, 1 May, 2021

لاہور: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کے بعد شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کیلئے مختص بیڈز مزید کم پڑنے لگے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے آکسیجن بیڈز 63.60 فیصد اور وینٹی لیٹرز 83.50 فیصد تک بھر گئے ہیں، شہر بھر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اس وقت 1180 مریض زیر علاج ہیں جن میں سرکاری ہسپتالوں میں 775 اور نجی ہسپتالوں میں 405 مریض موجود ہیں۔ 
موذی وائرس کا شکار 254 تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 316 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ زمیں زیر علاج ہیں اور 610 مریض آکسیجن پر زیر علاج ہیں، میو ہسپتال سب سے زیادہ 250 مریض زیر علاج ہیں جبکہ یہاں 75 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، سروسز ہسپتال میں 120 اور جناح ہسپتال میں 150 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے بھی سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور ہفتے میں دو روز کاروبار بند کرنے کیساتھ ساتھ روانہ شام چھ بجے سے سحری تک بھی ہر طرح کے کاروبار پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ 

مزیدخبریں