بھارت ، معروف ٹیلی ویژن پروگرام اینکر روہت سردانا کورونا سے چل بسے

03:04 PM, 1 May, 2021

ممبئی: بھارت کے معروف ٹیلی ویژن میزبان روہت سردانا  کورونا وائرس سے چل بسے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت سردانا نجی بھارتی ٹی وی پر پولیٹیکل شو کی میزبانی کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق روہت کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں زیرعلاج رہے تھے، کورونا سے صحت یابی کے بعد ان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے۔بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3498 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ہنگامی صورتحال اختیار کر چکی ہے اور ایک کروڑ 79 لاکھ متاثرین کے ساتھ یہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ بھارت میں مسلسل کئی روز سے یومیہ 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اور متعدد علاقوں میں  آکسیجن اور وینٹیلیٹرکی کم ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں