آگرہ پولیس نے نوجوان سے سلنڈر چھین لیا، ماں 2 گھنٹے بعد مرگئی

آگرہ پولیس نے نوجوان سے سلنڈر چھین لیا، ماں 2 گھنٹے بعد مرگئی
کیپشن: آگرہ پولیس نے ماں کیلئے لے جانے والے نوجوان سے سلنڈر چھین لیا، ماں 2 گھنٹے بعد مرگئی
سورس: file

آگرہ :بھارت میں  کورونا وائرس کے بحران میں  انسانیت کو شرما دینے والے  واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جس سے حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں چند پولیس اہل کار ایک کم عمر نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین کر لے جارہے ہیں۔ 

یہ آکسیجن سلنڈر اس نوجوان نے اپنی کورونا وائرس سے انتہائی متاثرہ ماں کے لیے حاصل کیا تھا لیکن پولیس والوں نے اس سے یہ چھین لیا۔ جس کے بعد اس کی ماں چل بسی۔ 

ویڈیو میں نوجوان جو کہ پی پی ای سوٹ (کورونا وائرس سے محفوظ رہنے والا سوٹ) پہنے پولیس والوں کے سامنے آہ و زاری کرتا رہا کہ یہ اسے لے جانے دیں کیونکہ اسکی قریب المرگ ہے لیکن بے رحم پولیس والے سلنڈر چھین کر لے جاتے ہیں۔ واقعہ کے دو گھنٹے بعد اس کی ماں چل بسی۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ پولیس والوں نے کسی اور وی آئی پی کے لیے ہم سے سلنڈر چھین لیا ۔جب میں نے پوچھا کہ میرا سلنڈر کیوں چھین رہے ہو تو ان کا کہنا تھا کہ کسی کی جان بچانی ہے کیا میری ماں کی جان کی کوئی قیمت نہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اے ڈی جی پی راجیو کرشنا نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ 

ادھر ایس پی بوترے روہان پرامود کا کہنا ہے کہ کسی پولیس والے نے نوجوان سے سلنڈر نہیں چھینا بلکہ نوجوان پولیس اہلکاروں سے اپیل کر رہا ہے کہ میری ماں کو سلنڈر کی ضرورت ہے وہ اسے دیدیں جبکہ پولیس اہلکار خالی سلنڈر کو بھروانے لے جا رہے ہیں۔