حکومتی پالیسیوں سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے: وزیراعظم عمران خان

10:24 AM, 1 May, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے    ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر کی کوشسوں کی تعریف  کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے معیشت  بحالی کی  جانب  گامزن ہے ۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021 میں 384ارب  محصولات اکٹھےکئے،۔اپریل 2020کے مقابلے میں ٹیکس محصولات میں  57فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ سال اسی عر صے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے۔جولائی تااپریل محصولات 14فیصد اضافے  کے ساتھ 3780ارب تک پہنچ گئی ہیں ۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جولائی تا اپریل جمع ٹیکس گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں سے 14 فیصد زائد ہے۔

مزیدخبریں