سیاسی پارٹی بنانے پر سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ عہدے سے فارغ

09:52 AM, 1 May, 2021

لاہور: سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو سیاسی پارٹی بنانے او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کے عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کردی ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق عمرشیخ گزشتہ چند ہفتے سے دفتر بھی نہیں جا رہے تھے۔ گھر پر بیٹھ کر سوشل میڈیا پر اپنی پارٹی کی تشہیر کر رہے تھے۔ مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے تھے۔

عمر شیخ نوجوانوں کو سسٹم تبدیل کرنے کیلئے اپنی پارٹی میں دعوت دے رہے تھے۔ عمر شیخ کو اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبری ریٹائر کر رہی تھی۔ جس پر سابق سی سی پی او نے عدالت سے اسٹے لے رکھا ہے تاکہ انکو جبری ریٹائر نہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ انہوں نے 21 اپریل کو اپنے فیس بک اور ٹویٹ اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی کہ  اگر مجھے جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا تو میں چیف منسٹر دہلی کیجری وال کی طرز پہ ایک پولیٹیکل پارٹی بنانا چاہتا ہوں۔صرف لاہور کی حد تک ۔

انہوں نے کہا کہ تھا کہ میری پارٹی کا نام وائی پی پی ( ینگ پیٹریاٹس پارٹی) ہوگا ۔سول بیورو کریسی اور پولیس ریفارمز کیلئے موجودہ گورننس سے مایوس نوجوانوں کیلئے اُمید کی ایک نئی کرن ہوگئی۔

عمرشیخ نے لکھا تھا میری پارٹی کے ارکان ماؤ کیپ پہنیں گے اور سوشل ریفارمز سے لوگوں کی خدمت کا آغاز ہوا۔ انہوں نے مُجھے سسٹم کے اندر رہ کر اُسے ٹھیک نہیں کرنے دیا تو میں سسٹم کو باہر سےٹھیک کرنے کی کوشش کرنا چا ہتا ہوں۔

مزیدخبریں