نئی دہلی :بھارت میں پچھلے پانچ ماہ سے بھی زائد عرصے سے جاری کسان تحریک کی حمایت کرنے والے کرکٹر ہرپریت سنگھ کی دھوم مچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے حالیہ دنوں میں مشہور ترین کرکٹر ہرپریت براڑ نے اس وقت کروڑوں شائقین کرکٹ اور بھارتی کسان تحریک شرکا کے دل جیت لیے تھے جب ہرپریت براڑ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ٹویٹر پر کسانوں کی حمایت کرنے والے واحد کرکٹر بنے تھے۔
گزشتہ روز ان کی شاندار پرفارمنس پر جہاں شائقین کرکٹ نے انہیں دل کھول کر دادا دی وہیں ایک چاہنے والے نے ان کا موازنہ بالی ووڈ کے مشہورترین اداکار اکشے کمار کے ساتھ کردیا ۔ہرپریت براڑ کے چاہنے والے نے لکھا کہ ان کی شکل اکشے کمار کے سکھ کردار " سنگھ از بلنگ " سے بہت ملتی ہے،۔ جس کے جواب نے کروڑوں سکھوں کے دل خوش کردیے ۔
ہرپریت براڑ نے جواب میں اکشے کمار کو باقاعدہ نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ " ہم پیسے کے لیے پگڑی نہیں پہنچتے " ۔
ہرپریت براڑ نے گزشتہ روز اہم ترین میچ میں ویرات کوہلی اور گلن میکسویل کو کلین بولڈ کرکےاپنے چانے والوں کی خوشیاں دوبالا کردیں ۔ ہریپریت براڑ نے اپنی پرفارمنس سے معروف کبڈی پلئیر ہرجیت براڑ (بجاکانہ) کی یاد بھی تازہ کردی ۔
اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے بعد ہرپریت براڑ نے اپنی انگلی ہوا میں بلند کر کے اپنی خؤشی کا اظہار بھی کیا۔ویرات اور میکسویل کے بعد اے بی ڈیلیئرز کی تیسری وکٹ لینے کے علاوہ انہوں نے ایک کیچ بھی کیا۔ تین بیٹسمین وکٹیں ہی ہریپریت کے آئی پی ایل کیریئر کی پہلی تین وکٹیں ہیں۔ اس سے قبل ہریپریت اپنی آلراؤنڈر پرفارمنس دکھاتے ہوئے 17 گیندوں پر ناقابل شکست 25 رنز کھیل چکے تھے۔
موگا سے تعلق رکھنے والے ہرپریت کے والد پنجاب پولیس میں ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ ایک عام خاندان کے بیٹے کا حصول غیر معمولی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ہرپریت براڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عام کسانوں کے حق میں ہمت کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا 'ہر مٹی کی اپنی دولت ہوتی ہے ، ہر مٹی نہیں پیٹتی'۔