ترقیاتی پیکچ پر ضلع غذر کو نظر انداز کرنے پر منتخب نمائندے سٹرکوں پر نکل آئے

ترقیاتی پیکچ پر ضلع غذر کو نظر انداز کرنے پر منتخب نمائندے سٹرکوں پر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو

وزیر اعظم  عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ضلع غذر میں سیاسی  و قوم پرست جماعتوں کی جانب سے احتجاج ' ترقیاتی پیکچ پر ضلع غذر کو نظر انداز کرنے پر منتخب نمائندے سٹرکوں پر نکل آئے .

گلگت بلتستان کے لیے وفاق کی جانب سے 350 ارب کے ترقیاتی پیکچ پر ضلع غذر کو ایک پیسہ نہ دینے پر سیاسی و قوم پرست جماعتوں کا وزیراعظم عمران خان کی آمد پر ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں احتجاج کیا گیا احتجاج کی کال پاکستان مسلم لیک ن اور بالاورستان نیشنل فرنٹ کی کال پر کی گئی ۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے منتخب ممبران اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بے پیکچ کے نام پر گکگت بلتستان میں بھی شغل لگا رکھا ہے اور اس پیکچ سے گلگت بلتستان کو کچھ نہیں ملنے والا مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انصاف کی نہیں بے انصاف کی حکومت ہے ۔
ضلع غذر سے پاکستان مسلم لیک ن کے منختب نمائندے غلام محمد اور قوم پرست منتخب نمائندے برائے گلگت بلتستان اسمبلی نواز خان ناجی نے غذر کو نظر انداز کئے جانے پر احتجاجاً ایک وزیر اعظم کی آمد پر تقریب میں شرکت نہیں کی ۔