مکۃ المکرمۃ : مکۃ المکرمۃ کی خلا سے لی گئی تصویر وائرل ہوگئی ہے ۔مسجد الحرام کا چمکتا ہوا دلکش منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ جاپانی خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے یہ تصویر لے کر شیئر کی تھی-
سعودی اخبارکے مطابق جاپانی خلا نورد نے تصویر کو (مکہ : سعودی عرب) کا عنوان دیا ہے جس میں مکہ مکرمہ کی عمارتیں، شاہراہیں اور تاریخی پہاڑ نظر آرہے ہیں-
تصویر کے درمیان میں مسجد الحرام کا روشن چمکتا ہوا دودھیائی منظر بڑا دلکش لگ رہا ہے- تصویر کے اطراف منیٰ کے خیمے اور جمرات کا علاقہ بھی دیکھا جاسکتا ہے-
جاپانی خلا نورد 24 اپریل کو خلائی سٹیشن سے وطن واپس پہنچے ہیں- ان کے ہمراہ دس دیگر خلا نورد بھی تھے جو چھ ماہ تک بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں مختلف تجربات کرتے رہے-