اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔
اس دن کو پہلی مرتبہ 1890 میں منایا گیا تھا ۔اس دن، دنیا بھر میں مزدوروں کے حوالے سے کانفرنسسز اور سیمینارز منعقد ہوتے ہیں لیکن اس سال کورونا وبا کے باعث بیشتر ممالک میں اس دن کی مناسبت سے سیمینارز اور کانفرنسسز کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے ۔