وزیراعظم کام نہیں کرنا چاہتے تو استعفیٰ دیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم کام نہیں کرنا چاہتے تو استعفیٰ دیں، بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی: چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے لہا  ہے کہ وزیراعظم عمران خان کام نہیں کرنا چاہتے تو استعفیٰ دیکر کسی اور کو موقع دیں۔ ڈر ہے کراچی کے حالات اٹلی اور نیو یارک جیسے نہ ہو جائیں۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم کورونا کی بات کریں اور مریضوں کی فکر کریں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے کتنی شرح اموات پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے پوچھا جائے کتنا شرح اموات کافی ہے۔ دو فیصد شرح اموات بہت بڑا نمبر ہے۔ شکر الحمداللہ ہم اٹلی ، ایران نہیں بنے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کرورونا وائرس نہیں بنایا۔ ہم اپنے ہیروز کی طرف دھیان دے رہے ہیں۔ وزیراعظم سے امید کرتے ہیں کہ کام کرو۔ ہم چاہتے ہیں سکولوں میں، کرایوں میں، یوٹیلٹی میں ریلیف ملے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اس بیماری کا مقابلہ کر سکتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ ہر کرائسسز کا مقابلہ کیا ہے، پاکستان، بھارت، افغانستان ملکوں کے درمیاں رہ کر جی رہے ہیں۔ اس بیماری سے نکلنے کے بعد تاریخ لکھی جائے گی کس ملک نے کیا کیا۔

پی پی چیئر مین کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس وسائل نہیں ہے ، ہماری مدد کریں ، اگر ہم کامیاب ہونگے تو آپ کامیاب ہونگے۔

انہوں نے وزیراعظم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کام نہیں کرنا تو استعفیٰ دیں اور کسی اور کو کام کرنے دیں۔ اگر پی ٹی آئی کے خلاف کوئی سازش کر رہا ہے وہ خود کر رہے ہیں۔ ہماری معیشت کو سنبھالنے کی زمہ داری وفاقی حکومت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معیشت کوسنبھالنے کیلئےآج تک ہمیں وفاق سےایک روپیہ نہیں ملا۔ ایسی تشویشناک صورتحال میں وزیراعظم دن میں ایک بیان دیتےہیں رات میں دوسری بات کردیتےہیں۔ کون وزیر اعظم کوسمجھائےگاکہ ملک تشویشناک صورتحال سےدوچارہے۔ ہمارا مطالبہ ہے وفاقی حکومت کاصوبائی حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔