پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکافی ہے، شہبازشریف

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکافی ہے، شہبازشریف
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کر دی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ناکافی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جا رہا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی پر تیل نہ خریدنے کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کرے۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ کورونا سے پیدا شدہ غیر معمولی صورتحال میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کر کے عوام کو سہولت دی جائے، معاشی پیکج یا ریلیف نہیں تو کم ازکم تیل کی قیمتوں کا فائدہ تو عوام تک پہنچایا جائے۔