دوحہ : افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور دوحہ میں شروع ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے حکام اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گیا ہے ، افغان طالبان کے ترجمان ملا عبدالغنی نے بتایا کہ امریکہ کے سفیر برائے امن زلمے خلیل زاد کے ساتھ دوسرے مذاکراتی دور کی پہلی ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم امور زیر بحث آئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغان حکام کی جانب سے مذاکراتی عمل میں افغان شہریوں کو شامل کرنے کی تجویز پر افغان طالبان نے مذاکرات ملتوی کر دیئے تھے ۔
افغان طالبان کے ترجمان نے کہا تھا کہ یہ اہم مذاکرات ہیں جس میں ملک کے بڑے نمائندوں کو شرکت کرنی چاہئے یہ کوئی پارٹی یا شادی کی دعوت نہیں ہے جس میں درجنوں شہریوں کو مدعو کیا جا رہا ہے ۔
افغان طالبان کے اس جواب کے بعد افغان حکام نے عوامی نمائندوں کا ملک میں الگ اجلاس منعقد کرایا جس میں افغان طالبان سے مذاکرات پر رائے لی گئی تھی ۔