نیویارک : اقوام متحدہ نے پاکستانی تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشتگردوں کی عالمی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشتگردوں کی عالمی فہرست میں شامل کر لیا ہے ، اس موقع پر چین کا تعاون بھی پاکستان کے کام نہ آ سکا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران بھی بھارت کی جانب سے مسعود اظہر کو دہشتگردوں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کو چین نے ویٹو کر دیا تھا ۔
لیکن اس مرتبہ اقوام متحدہ نے مسعود اظہر کے نام کو دہشتگردوں کی عالمی فہرست میں شامل کر دیا ہے