کیرولینا : امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے کے دوران دو طالب علم ہلاک ہوگئے جبکہ چار طلبا کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے کے دوران دو طلبا ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں ۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق واقعہ شام چھ بجے کے قریب پیش آیا یہ طلبا کا پہلے تعلیمی سال کا آخری روز تھا جوکہ بھیانک انداز میں اختتام پذیر ہوا ، واقعے کی اطلاع کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔
واقعے کے بعد طلبا کے اہلخانہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کے باہر جمع ہوگئی ، دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے مکمل سرچ آپریشن کے بعد یونیورسٹی کو دیگر طلبا کے لیے کلیئر قرار دیا ۔