میشا شفیع کے ہر الزام کا جواب ثبوت کے ساتھ دوں گا : علی ظفر

06:35 PM, 1 May, 2019

لاہور : پاکستانی گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ جلد میڈیا کے سامنے ایسے ثبوت پیش کریں گے جس سے سارا معاملہ واضح ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سول میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ میشا شفیع لوگوں سے حقائق چھپا نہیں سکتی ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ماڈل کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کا جواب حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ پیش کروں گا ، اب جو بھی مجھ پر الزام لگے گا چاہے وہ زبانی ہو یا تحریری ہو اس کا اسی طرز میں ثبوتوں کے ساتھ جواب دیا جائے گا ،

مزیدخبریں