پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 3 فوجی اہلکار شہید

03:21 PM, 1 May, 2019

7 زخمی اسلام آباد: افغانستان کی حدود سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 3 فوجی اہلکار شہید، 7 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شہید ہوئے۔ 60 سے 70 دہشت گردوں نے افغانستان میں اپنی بیسز سے حملہ کیا۔ حملہ سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف فوجی اہلکاروں پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بارڈر پر باڑ لگانے کا عمل جاری رہے گا۔ افغان سیکیورٹی فورسز اور حکام پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکیں۔

مزیدخبریں