سعودی خواتین چہرے پر نقاب نہ کریں ، سری لنکن سعودی سفارت خانہ

12:26 PM, 1 May, 2019

ریاض : سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں قائم سعودی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی قانون  پر عمل کرتے ہوئے عوامی مقامات پر نقاب کا استعمال نہ کریں ۔

سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والی دہشتگردی کی کارروائی کے بعد ہنگامی قانون جاری کیا گیا ہے ۔ جس کی پابندی کرنا ضروری ہے ۔ اور اس پر سختی سے عمل کیاجائے۔
سعودی سفارتخانے کا مزید کہناتھا کہ سری لنکا میں سیاحت کی غرض سے جانے والی سعودی خواتین بھی اپنے چہروں پے نقاب نہ کریں ۔ سعودی شہری مقامی قوانین کا خیال رکھیں اور ان دنوں یہاں ہنگامی حالات نافذ ہیں ۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں خودکش حملوں کے بعد صدر سری سینا نے عوام مقامات پر نقاب پہننے یا چہرے کو چھپانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ جس کا اطلاق پیر سے ہو گیا ہے ۔

مزیدخبریں