لاہور:آئی سی نے محمد حفیظ کا باولنگ ٹیسٹ کلیئر قرار دیدیا۔ آئی سی سی کی منظور شدہ لف برو یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں محمد حفیظ نے بولنگ ٹیسٹ پاس کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق انکے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ درست آئی ہے ۔ حفیظ نے ٹیسٹ میں تین اوورز میں بولنگ کرائی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ہو گیا ،رپورٹ 2 ہفتے بعد آئے گی
حفیظ گزشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں تیسری بار غیر قانونی بولنگ ایکشن کی زد میں آئے تھے ۔اس سے قبل دوہزار چودہ اور پندرہ میں بھی حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا۔جس کے بعد ان پر ایک سال کی پابندی لگ چکی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں