اسمتھ، وانر اور بین کرافٹ مستقبل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے یا نہیں ؟ چیف نے بڑا اعلان کر دیا

02:40 PM, 1 May, 2018

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر سمیت بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا یافتہ تینوں کرکٹرز ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ملیبورن ریڈیو اسٹیشن ایس ای این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جمیز سدر لینڈ نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر کسی کو موقع ملنا چاہیے، دوبارہ موقع حاصل کرنا اب کرکٹرز کے ہاتھ میں ہے اور تینوں کرکٹرز کو سلیکٹرز کے سامنے خود کو اہل ثابت کرنا ہوگا۔52 سالہ سدر لینڈ نے کہا کہ انہیں تینوں کھلاڑیوں سے ہمدردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹمپرنگ اسکینڈل: سابق آسٹریلوی کپتان پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے
  

ان کا کہنا تھاکہ میں ان تینوں کرکٹرز کو بہترین فارم میں دوبارہ سے کرکٹ کے میدان میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ یہ کرسکتے ہیں۔ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سدر لینڈ نے کہا کہ وہ خود کو ایک بہترین کرکٹر ثابت کرنے کے حوالے سے بہت پر عزم تھے اور اس کے ساتھ ساتھ ان میں قیادت کی بھی غیر معمولی صلاحیت تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹمپرنگ میں سزا یافتہ ڈیوڈ وارنر اور بینکروفٹ نے معافی مانگ لی
 
 یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال اور اسٹیون اسمتھ اور کیمرون بینکروفٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی تھیجبکہ کوچ ڈیرن لی مین نے اہنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا حالانکہ ان کا کرکٹ آسٹریلیا کیساتھ ایک سال کا معاہدہ ابھی باقی تھا۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں