اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا۔ ائرپورٹ 3 مئی سے باقاعدہ آپریشنل ہو گا ۔مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے وزیراعظم کو نئے ہوائی اڈے کے بارے میں بریفنگ دی۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے گورنر، وزیر کیڈ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھیں۔
All set and ready to take off!! Passengers have boarded and also received memorabilia on this historic first flight to land at the New Islamabad International Airport! #FirstFlightPIA #NewAirportwithPIA #PIA pic.twitter.com/olcXgRLyVd
— PIA (@Official_PIA) May 1, 2018
اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ ملک کے ایوی ایشن حب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ برٹش، سنگاپور، تھائی اور ملائشین ایئر لائنز بھی اسلام آباد سے اپنے آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: ہائی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہو گئیں، لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان
13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا رن وے ساڑھے 3 کلو میٹر سے زائد طویل ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جہاں اے تھری ایٹی سمیت دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کر سکتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں