صدر، وزیراعظم کا پاکستان کے بہادر محنت کشوں کو شاندار خراج تحسین

10:29 AM, 1 May, 2018

اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے محنت کشوں کے دن کے موقع پر اپنے الگ، الگ پیغامات میں پاکستان اور دنیا بھر کے بہادر محنت کشوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر ممنون حسین نے پیغام میں کہا اسلام نے محنت کشوں کو جو حقوق دیئے اس کی مثال نہیں ملتی اور حدیث کے مطابق مزدور کا حق پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: 'زرداری 'اینٹ سے اینٹ بجانے' کے بیان کے بعد معافی کی درخواست بھجواتے رہے'

صدر نے کہا کہ حکومت ملک میں اور بیرون ملک اپنے وطن کیلئے کام کرنیوالے محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے کئی منصوبوں کا آغاز کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے محنت کشوں کی بہبود اور ان کے اہلخانہ کا معیار زندگی بہتر بنانے کی غرض سے تمام اقدامات کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

یاد رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے جس کا مقصد مزدوروں کے ان لیڈروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے ان کے حقوق کے لیے قربانیاں دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں