'زرداری 'اینٹ سے اینٹ بجانے' کے بیان کے بعد معافی کی درخواست بھجواتے رہے'

'زرداری 'اینٹ سے اینٹ بجانے' کے بیان کے بعد معافی کی درخواست بھجواتے رہے'
کیپشن: آصف زرداری بیان دے کر باہر چلے گئے اور پھر معافی کی درخواست بھجواتے رہے، خواجہ آصف۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پچھتاوا ہے کہ پتا نہیں انہوں نے کس موڈ میں 'اینٹ سے اینٹ بجانے' کا بیان دیا جبکہ بیان دے کر باہر چلے گئے اور پھر معافی کی درخواست بھجواتے رہے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو تو ن لیگ نے کہا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کرنی ہے جبکہ وہ خود مشرف کے اقدامات کو تحفظ دینا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں: امریکا کی شکیل آفریدی کو جیل سے فرار کرانے کی سازش ناکام، خبر ایجنسی

خواجہ آصف کے مطابق زرداری نے بتایا تھا کہ امریکا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ ضمانتی ہیں کہ مشرف کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی۔ آصف زرداری پر نواز شریف کے احسانات ہیں ہم نے انھیں پیپلز پارٹی پر قبضے میں مدد دی جس کے گواہ بلاول ہیں۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے ساتھی اور بھٹو کے وفادار زرداری کے ساتھ نہیں

خواجہ آصف نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ روز آصف علی زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے دوریوں کے راز کھولتے ہوئے بتایا تھا کہ نواز شریف نے انہیں ہر موقع پر اسٹیبلشمنٹ سے لڑا کر خود ہاتھ ملایا۔

آصف زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف نے سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ بنایا تو ہم نے ساتھ دیا اور نواز شریف نے یقین دلوایا کہ وہ پرویز مشرف کو جانے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ دورہ میرانشاہ، فاٹا میں امن پاکستان کا امن قرار

میں نے مشرف کو جانے نہ دینے کا بیان دیا تو نواز شریف نے انہیں باہر بھجوا دیا اور پتا چلا کہ نواز شریف مجھے یقین دلوانے سے پہلے مشرف پر ڈیل کر چکے تھے۔ زرداری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے 'اینٹ سے اینٹ بجانے' والا بیان بھی نواز شریف کی ایسی ہی چال میں آ کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں