پورٹو:پرتگال اور ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلنے والے دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ دوستی کو رشتے داری میں بدلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جارجینا روڈری گیوئز سے منگنی کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثناللہ اور عابد شیر علی کا خواتین سے متعلق طرز عمل قابلِ مذمت ہے، عمران خان
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگنی کا انکشاف جارجینانے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے تصویر میں اپنے بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں پہنی ڈائمنڈ رنگ دکھاتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم اپنے تعلق میں ایک قدم اور آگے بڑھ گئے ہیں۔
جارجینا نے جو انگوٹھی پہن رکھی وہ سپین میں منگنی یا شادی کیلئے روایتی طور پر بنائی جاتی ہیں،کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں نے منگنی پر انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجنے شروع کردئیے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں