لاہور: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن نے اسلام آباد کو پیشکش کی ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کو پکڑنے میں مدد کرنیوالے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اس کے حوالے کر دے اور بدلے میں پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروا لے جو امریکہ کی جیل میں قید ہیں۔
خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کرانے کیلئے سازش کی لیکن پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امریکا کی سازش کو ناکام بنا دیا .
امریکہ کی جانب سے شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش کی گئی ہے تاہم پاکستان نے کسی بھی صورت میں شکیل آفریدی کی رہائی پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔ دوسری جانب سی آئی اے نے اس خبر پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اس سے قبل بھی اوباما دور میں کئی بار شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں