اسلام آباد :صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے پی ٹی آئی کی خواتین وکررز کے بارے میں اخلاقیات سے گرے بیانات پر عمران خان پھٹ پڑے۔چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اور اس قبیل کے دوسرے کردار شریفوں کی ذہنیت اور انکی نظر میں خواتین کے مقام و حرمت کی عکاسی کرتے ہیں۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین کارکنان کیخلاف عابد شیر علی اور رانا ثناءاللہ کےگھٹیا زبانی حملے قابل گرفت اور قابل مذمت ہیں۔ گزشتہ تیس برسوں کے دوران ان لوگوں نے اسلامی و ثقافتی روایات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خواتین کے باب میں توہین آمیز طرزعمل اپنایا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنی خواتین ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر لاہور کے جلسے میں تاریخی شرکت کرنے پر میں اپنی ماؤں، بہنوں کا شکرگزار ہوں۔ اور کہا کہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر لاہور کے جلسے میں تاریخی شرکت کرنے پر میں اپنی ماؤں، بہنوں کا شکرگزار ہوں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اور اس قبیل کے دوسرے کردار شریفوں کی ذہنیت اور انکی نظر میں خواتین کے مقام و حرمت کی عکاسی کرتے ہیں۔
ذرا سا کریدنے پر ہی انکے گھناؤنے چہرے واضح ہوجاتے ہیں۔
یاد رہے کہ آج شام رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ورکرز کے لیے اخلاقیات سے گری زبان استعمال کی تھی۔