سبھاش گھئی نے 90 کی دہائی میں مادھوری سے ” نو پریگنینسی“ معاہدہ کیا

سبھاش گھئی نے مادھوری سے ” نو پریگنینسی“ معاہدہ کرلیا

08:22 PM, 1 May, 2017

ممبئی :  بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی محبت بھی بالی ووڈ کے کچھ ناکام معاشقوں کا عملی نمونہ ہے جو کچھ عرصہ تک تو چلی لیکن پھر دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔

اس معاشقے کو بلاک بسٹر فلم ’ ساجن‘ نے مزید بڑھاوا دیا۔ جب سنجے دت اکیلے شوٹنگپے جاتے  تو وہمادھوری سے فون پر کئی کئی دیر باتیں کرتے تھے۔معروف ڈائریکٹر سبھاش گھئی  کی فلم’’دیاون‘‘ کا گانا   ” آج پھر تم پہ پیار آیا ہے“ مادھوری نے اس انتہائی فحش گانے میں اداکاری کیلئے کروڑ وں روپے وصول کیے۔

اسی دوران  ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے سنجے دت اور مادوھوری  کو سپر ہٹ فلم ’ کھل نائیک ‘ میں سائن کرلیاتاہم انہیں یہ خدشہ  ہوگیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کہیں یہ دونوں شادی نہ کرلیں یا پھر مادھوری حاملہ نہ ہو جائیں ۔ اسی خدشے کے پیش نظر سبھاش گھئی نے مادھوری سے ” نو پریگنینسی“ معاہدہ کیا جس کے تحت فلم کی تکمیل تک مادھوری حاملہ نہیں ہو سکتی تھیں۔ سبھاش گھئی اور مادھوری کے مابین یہ معاہدہ طے پانے کے بعد ہی کھل نائیک کی شوٹنگ شروع ہوئی۔

اس معاہدے کے ذریعے سبھاش گھئی عجیب و غریب معاہدہ کرنے والے پہلے اور اکلوتے ڈائریکٹر بن گئے جبکہ مادھوری نے بھی ایسا معاہدہ کرنے والی پہلی اداکارہ ہونے کا یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مزیدخبریں