کراچی: گزشتہ سال پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوجانے والے جنید جمشید کے بیٹوں تیمور اور بابر نے اپنے والد کو ہم ایوارڈز 2017 میں خراج عقیدت پیش کیا۔گلوکاری سے شہرت حاصل کرنے کے بعد تبلیغ دین کے لیے زندگی وقف کرنے والے جنید جمشید کے بیٹوں تیمور اور بابر نے سلمان احمد کے ساتھ دل دل پاکستانگایا۔
سلمان احمد نے اپنی پرفارمنس اپنے بینڈ جنون کے گانوں آزادی اور جذبہ جنون سے کیا، مگر اس کا اختتام وائٹل سائنز کے گیت دل دل پاکستان سے کیا۔جنید جمشید کے بڑے بیٹے تیمور نے ایک چھوٹی سے تقریر بھی کی جس میں انہوں نے پاکستان کے لیے اپنے باپ کی محبت کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا میرے والد پاکستان سے محبت کرتے تھے، مگر مجھے اب تک اندازہ نہیں تھا کہ انہیں کتنے لوگ چاہتے ہیں۔