میزبان نے ایواڈ شو میں ایسی بات کہہ دی کہ حاضرین دنگ رہ گئے ،بعد میں معافی مانگنی پڑ گئی

میزبان نے ایواڈ شو میں ایسی بات کہہ دی کہ حاضرین دنگ رہ گئے ،بعد میں معافی مانگنی پڑ گئی

07:03 PM, 1 May, 2017

لاہور: ہم ایوارڈ شو کی پانچویں سالانہ تقریب کے دوران پاکستانی اداکار یاسر حسین نے بچوں کیساتھ ”چھیڑ چھاڑ“ سے متعلق اسی بات کہہ دی کہ حاضرین دنگ رہ گئے جبکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولہ ہیں اور یاسر حسین نے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 ہم ایوارڈز کی تقریب کے دوران احسن خان کو جنسی ہراسگی پر بننے والی ڈرامہ سیریل ’اوڈاری‘ میں بہترین منفی کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔ احسن خان نے جب ایوارڈ وصول کیا تو تقریب کے میزبان یاسر حسین نے کہا کہ ”اتنا خوبصورت چائلڈ مولیسٹر، کاش میں بھی بچہ ہوتا۔“
یاسر حسین نے تقریب میں یہ بات کر تو دی مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ پاکستانی اس پر آگ بگولہ ہو جائیں گے اور ان کیلئے ایک نیا مسئلہ بن جائے گا۔ بہت سے لوگ جہاں یاسر حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں کچھ لوگوں نے تقریب میں بیٹھے شوبز کے ستاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جنہوں نے اس بات پر قہقہے لگائے تھے۔

اگرچہ یاسر حسین نے یہ کہہ کر اپنی بات پر معافی بھی مانگ لی ہے کہ وہ جملہ سکرپٹ کا حصہ نہیں تھا، لیکن اس اعتراف کے باعث لوگوں کے غم و غصے میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں