وکرم بھٹ نے اداکارہ سشمیتا سین اور امیشا پٹیل سے طویل عرصے افیئر رہنے کا اعتراف کرلیا

وکرم بھٹ نے اداکارہ سشمیتا سین اور امیشا پٹیل سے طویل عرصے افیئر رہنے کا اعتراف کرلیا

06:33 PM, 1 May, 2017

ممبئی:وکرم بھٹ کا شماربالی ووڈ کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی نامور فلموں کی ہدایتکاری  کے فرائض سر انجام دیئے ہیں جس میں عامر خان کی ’’غلام‘‘،’’ان کہی‘ سمیت کئی شامل ہیں جب کہ فلمساز  کے فنی کیرئیر میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ معاشقے بھی رہے ہیں جس میں ’’سشمیتا اور امیشا ‘‘ سر فہرست ہیں لیکن اب خود ہی وکرم بھٹ نے  اپنی زندگی کے ان رازوں سے پردہ اٹھادیا ہے۔

ایک انٹرویو میں  وکرم بھٹ نے اداکارہ سشمیتا سین اور امیشا پٹیل سے معاشقے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ  سشمیتا کے ساتھ افیئر کی وجہ سے میری زندگی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور اسی وجہ سے بیوی بھی چھوڑ کرچلی گئی حالاں کہ سشمیتا سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور یہ تعلق صرف بوائے فرینڈ جیسا تھا۔

مزیدخبریں