راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا ہے کہ وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے وادی تیراہ میں فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا اور سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ناکام رہے،کامیابیوں کی بدولت دیرپاامن اور استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ملکی دفاع کیلئے قربانیان دینےپر قوم پاک فوج کی حمایت کرتی ہے۔
جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کےخاتمے میں جوانوں کا غیر متزلزل عزم شامل ہے اور اب ، ہم ملک میں مستقل امن و امان قائم کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،قوم سلامتی کیلئےجانوں کے نذرانے دینے پرپاک فوج کی حمایت کرتی ہے۔